بھارت

بھارت :اتر پردیش میں اذان دینے پر امام مسجد گرفتار

لکھنو : بی جے پی کے زیر اقتداربھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے مسجد کے لاوڈ اسپیکر پر اذان دینے پرامام مسجد محمد فیضان کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس نے ریاست کے ضلع بجنور کے علاقے مقبرہ میں واقع ایک مسجد سے اذان کی آواز سننے کے بعد امام کو گرفتار کیا۔ضلع مجسٹریٹ امیش پرتاپ سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشن کمار بشنوئی عوامی شکایات کے ازالے کے لیے منعقدہ ایک پروگرام سمادھان دیوس میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ اس دوران انہیں مقبرہ کے علاقے میں ایک مسجد سے اذان کی آواز سنائی دی۔اس پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے مقامی پولیس کو موقع پر طلب کیا۔ پولیس نے مسجد میں نصب لاوڈ اسپیکر ضبط کر لیا اور امام مسجد محمد فیضان کو حراست میں لے لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button