بھارت :بی جے پی لیڈر کی مسلمانوں کے بارے توہین آمیز گفتگو
نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی خواتین ونگ”مہیلا مورچہ“ سے وابستہ ایک رہنما ڈاکٹر اودیتا تیاگی کی ایک ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شدید غم وغصہ پیدا ہواہے جس میں انہوں نے اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گرد ش کرنے والی ویڈیومیں ڈاکٹر تیاگی ہندو خاندانوں کو کم عمری میں شادی کرنے اور کم از کم چار بچے پیدا کرنے کی ترغیب دے رہی ہیں۔ ۔ ویڈیو کلپ میں وہ مسلمانوں کو”جہادی سور“ قراردیتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ مسلمان سوروں کی طرح بچے پیدا کرتےہیں۔ ڈاکٹر تیاگی مسلمانوں کو تشدد سے جوڑنے کی کوشش کررہی ہیں اور ہندوو¿ںکو اپنی آبادی بڑھانے کی ترغیب دے رہی ہے۔ مختلف لوگوں نے بی جے پی رہنما کو نفرت انگیز تقریر کرنے اور فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی پر تنقید کا نشانہ بنایاہے۔ ڈاکٹر تیاگی ماضی میں بھی متنازعہ بیانات دے چکی ہیں اوران کا نام اس سے قبل بھی اتر پردیش میں اشتعال انگیز تقاریر اور انتشار پھیلانے والی سیاسی مہمات کے سلسلے میں سامنے آیا ہے۔








