مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر: ہائیکورٹ نے کالے قانون کے تحت قید2 کشمیریوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی
سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت قید دو کشمیریوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جسٹس رجنیش اوسوال اور سنجے پریہار پر مشتمل ہائیکوٹ کے ایک ڈویڑن بنچ نے ضمانت سے انکار کے ٹرائل کورٹ کے احکامات کے خلاف محمد یاسین بٹ اور محمد رفیق پہلو کی اپیلوں کو خارج کر دیا۔
ان دونوں کے خلاف کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مقدمہ 2023میں سرینگر کے کوٹھی باغ تھانے میں قائم کیا گیا تھا ۔ انکے خلاف فرد جرم بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن(این آئی اے“کی ایک خصوصی عدالت میں زیر التوا ہے۔دونوں پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے







