کپواڑہ :بی جے پی حکومت نے مزید دو کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ماتحت انتظامیہ نے ضلع کپواڑہ میں مزید دو کشمیری کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ان افراد کی جائیدادیں اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ ’حقِ خود ارادیت‘ کے مطالبے کی پاداش میں ضبط کی گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جن کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیںان کی شناخت فیاض احمد خان اور شمیم احمد وار کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ کارروائی کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت کی گئی ہے۔
ضبطی کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں افراد ’آزادی‘ اور بھارتی قبضے سے آزادی کے لیے کام کر رہے تھے۔
بی جے پی کی بھارتی حکومت نے اگست 2019میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کے گھروں ، اراضی اور دیگر املاک کو کی ضبطی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے جسکا مقصد انہیں ڈرا دھمکا کر تحریک آزاد ی سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر مجبور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅ ںکو دیگر علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔








