مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے خلاف شوپیاں میں مظاہرہ

سرینگر12 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے خلاف شوپیاں میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرے میں خواتین اور لڑکیوں سمیت سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے حجاب کی حمایت میں اور ہندوتوا بلوائیوں کے خلاف پلے کارڑزاٹھا رکھے تھے جنہوں نے کرناٹک کے ایک کالج میں ایک مسلما ن لڑکی کو سر پر اسکارف پہننے پر ہراساں کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت یا دنیا کے کسی بھی حصے میں مذہبی معاملات میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ یک احتجاج کرنے والے نوجوان نے کہا کہ جب ہم کسی کے لباس پر اعتراض نہیں کر رہے تو پھر ہماری مسلمان بہنوں کو سر سے اسکارف کیوں اتارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے جو کہ ان کے ایمان کا ایک اہم حصہ اور ان کا بنیادی حق ہے۔احتجاجی مظاہرے میں شریک ایک لڑکی کا کہنا تھا کہ جسم اور بال ڈھانپنا دین اسلام کا حصہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button