مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 501 نئے کیس رپورٹ، خاتون کی موت
سرینگر 14 فروری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 501نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ وبا سے ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔
وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے 164 نئے کیسزسامنے آئے ہیں جبکہ جموںخطے میں 276 اور لداخ خطے سے 61 تازہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔جموں خطے کے ضلع سانبہ سے تعلق رکھنے والی مکمل ویکسین شدہ 83سالہ خاتون کٹرہ کے نارائنا ہسپتال میں چل بسی۔
دریں اثناءکٹرا کے ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر ویشنو دیوی کی یاترا کے لئے آنے والے 13 ہندو یاتریوں کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیاہے۔