سرینگرمیں پوسٹر چسپاں، لوگوں کو بی جے پی سے دور رہنے کی اپیل
سرینگر04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتاپارٹی ، آر ایس ایس اور انکے حامیوں سے دور رہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرکشمیر بچاو موومنٹ، سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم اور دیگر آزادی پسند گروپوں کی طرف سے چسپاںکیے گئے ہیں ۔ پوسٹروں میں تحریر ہے کہ ”ہندوتوا سے متاثر بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی حمایت کرنا کشمیر کے ساتھ غداری کے مترادف ہے ،یہ متحد ہو کر بھارتی قبضے کے خلاف آواز اٹھانے کا قت ہے “۔پوسٹروں میں لوگوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ہندوتوا بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کو جموں و کشمیر سے باہر پھینک دیں، مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت مسلم اکثریتی جموںوکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل اوربین الاقوامی برادری کو علاقے کی اصل زمینی صورتحال کے بارے میں گمراہ کر رہی ہے۔