مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو ہراساں اورانتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میر شاہد سلیم

جموں 04 اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء میر شاہد سلیم نے کہاہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مذہبی اقلیتوں کیلئے سرزمین تنگ کی جارہی ہے اور یہ سب برسراقتدار ایک فرقہ پرست ٹولے کی ایما پر کیا جا رہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر شاہد سلیم نے جموں میں ایک سکھ طالبہ کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف نکالی گئی ایک احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ کرناٹک سے شروع ہونے والے حجاب تنازعہ نے اب سکھوں کی پگڑی اور چنی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا جس طرح ایک اسکول کی انتظامیہ نے ایک سکھ طالبہ کو سر ڈھانپ کر اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی ہے اس کے پیچھے فرقہ پرست ہندتوا ذہنیت کارفرما ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندو انتہاپسند تنظیم آر ایس ایس بھارت میں رہنے والی تمام اقلیتوں کے آئینی حقوق پامال کر کے ان کی مذہبی شناخت مٹانے کے درپے ہے۔ میر شاہد سلیم نے بھارت میں آباد تما م مذہبی اقلیتوں سے اپیل کہ ہے کہ وہ فاشسٹ اور فرقہ پرست قوتوں سے مقابلہ کرنے کے لئے ایک متحد اور مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button