مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے ہندواڑہ میں ایک نوجوان گرفتار کر لیا

سرینگر 18اپریل (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسزنے کشمیری نوجوانوں کو من گھڑت الزامات کے تحت گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں چھاپے کے دوران ایک اور نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتارکئے گئے نوجوان کی شناخت بشیر احمد کمار ولد عبدالرحیم کمار کے طور پر ہوئی ہے جو ہندواڑہ کے علاقے للم ولگام کا رہائشی ہے۔پولیس نے حسب معمول دعویٰ کیا کہ بشیر احمد مجاہدین کے لئے کام کرتاتھا جو کسی بھی کشمیری کو پکڑنے کے لئے بھارت کی سول اور فوجی حکام کی طرف سے پیش کیا جانے والا ایک معمول کا بہانہ ہے ۔پولیس نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف پولس اسٹیشن ولگام میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button