آزاد کشمیر

برطانیہ :مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کے خلاف مظاہرے

برمنگھم 24 اپریل (کے ایم ایس) برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کشمیریوں اور ان کے حمایتیوں نے آج(اتوار) فسطائی بھارتی حکمران نریندر مودی کے مقبوضہ جموںوکشمیر کے نام نہاد دورے کے خلاف مظاہرے کیے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے برمنگھم میں بھارتی قونصلیٹ کے باہر بھارت مخالف اور کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہروں کا اہتمام تحریک کشمیر برطانیہ نے کیا تھا۔تنظیم کے صدر فہیم کیانی نے اس موقع پر کہا کہ کشمیری کبھی بھی مذموم بھارتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی جن کے ہاتھ بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے کے دورے کا مقصد بین الاقوامی برادری کو دھوکہ دینا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سب کچھ ٹھیک ہے۔مظاہرین نے اس موقع پر برطانوی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں طویل بھارتی لاک ڈاﺅن کا نوٹس لے۔فہیم کیانی نے مزید کہا کہ برطانوی حکومت اور بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کے لیے ہندوستان کو جوابدہ ٹھہرائے۔
اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب کہا کہ کشمیری اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ، بھارتی جبر و استبداد کے باوجود انکے حوصلے بلند ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button