مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں4اور کشمیری نوجوان شہید

سرینگر21 جون (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سوپور اور پلوامہ میں4 اور کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 2 نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے تجن اور 2کو سوپور قصبہ کے علاقے طولیبل میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا ۔آخری اطلاعات آنے تک دونوںعلاقوں میں تلاشی کی کارروائیاں جاری تھیں۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ بیان میں نوجوانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن ضرور بھارت کو کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت دینا پڑے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء عبدالصمد انقلابی نے بھارت کی جیل سے جاری ایک بیان میںشہید نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے سوشل میڈیا دی ریئل کشمیر نیوز فیس بک پیج کے آپریٹر کوگرفتار کرلیا ہے ۔یہ گرفتاری بھارتی فوجیوںکی طرف سے ضلع کپواڑہ کے علاقے چندی گام لولاب میں ایک نوجوان کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی خبر جاری کرنے پر کی گئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button