مقبوضہ جموں و کشمیر

نئی دلی :62سالہ ہندو پجاری قتل

نئی دلی 08 جولائی (کے ایم ایس)
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک 62 سالہ ہندو پجاری کو ایک شخص نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہلاک ہونے والے پجاری کی شناخت سونی رام کے طورپر ہوئی ہے،جسے شمال مشرقی دلی کے علاقے سونیا وہار میں تشدد کا نشانہ بنایاگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتا ہوانئی دلی کے جی ٹی بی ہسپتال میں چل بسا۔ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ واقعے کے ملزم سونو بٹ پر لوگوں نے حملہ کر کیا جس کے بعد اسے ٹراما سینٹر، سول لائنز منتقل کر دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ سونو بٹ کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونو بٹ ذہنی طورپر معذور ہے اور وہ پجاری کو جانتا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button