بھارت

سینٹرل جیل سرینگر میں نظربند بھارتی مسلمان انتقال کرگیا

سرینگر 23 اگست (کے ایم ایس) بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والا ایک مسلمان شخص جوغیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکی سینٹرل جیل سرینگر میں نظربند تھا، انتقال کرگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد ندیم کا مقدمہ عدالت میں زیر التوا تھا اوروہ سینٹرل جیل سرینگر میںمبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔ سرکاری حکام کے مطابق مرحوم کوضلع بڈگام کے پولیس سٹیشن خان صاحب میں درج این ڈی پی ایس سے متعلقہ کیس میں گرفتارکیاگیا تھا اوراس کو 15 جولائی 2021 کو سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیاگیاتھا۔ حکام نے بتایا کہ ندیم کی پوسٹ مارٹم پی سی آر کشمیر میں کرائی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button