مقبوضہ جموں و کشمیر

اترپردیش: ہندو اساتذہ نے مسلمان طالب علم کو پیٹ پیٹ کو قتل کردیا

لکھنو29 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر قنوج میں ایک مسلمان طالب علم کو پرائیویٹ سکول کے تین اساتذہ نے پیٹ پیٹ کو قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کہ نویں جماعت کے طالب علم دلشان راجہ کو گھڑی چوری کرنے کے الزام میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بہیمانہ تشدد کے باعث طالب علم شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں کانپور کے اسپتال میں چل بسا۔
دلشان کے والد جہانگیر نے اپنی پولیس شکایت میں کہا کہ دلشان 23 جولائی کو آر ایس انٹر کالج میں داخلے کے لیے گیا تھا جہاں ایک استاد شیوکمار یادو نے اسے کمرے میں بلایا اور اس پر گھڑی چوری کرنے کا الزام لگایا۔ شکایت میں کہا گیا کہ یادو نے اپنے ساتھی اساتذہ پربھاکر اور وویک یادو کے ساتھ دلشان کو ایک کمرے میں بند کر کے اسے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button