بھارت

کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

بنگلورو29 جولائی (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرنانک کے ضلع منگلورو کے مضافاتی علاقے سورتکل میں ہندو انتہا پسندوں نے محمد فاضل نام کے ایک مسلمان نوجوان کو تیز دھار آلے سے وار کرتے ہوئے قتل کر دیا۔
بہیمانہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور حکام میں دفعہ 144نافذ کر دیا ہے۔
دریں اثنا ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بسواراج سومپا بومائی نے ایک بیان میں مسلمانوںکو دھمکی دی ہے کہ کرناٹک میں بھی یوگی انداز اختیار کرنا پڑے گا۔ ان کا اشارہ ریاست اتر پردیش میںآدتیہ ناتھ یوگی حکومت کی طرف سے مسلمانوں کے گھروں کی بلڈوروں کے ذریعے مسماری کی طرف تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button