مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 703 نئے کیس رپورٹ: مزیددو اموات

 

corona

سرینگر30جولائی(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے703 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے دو افراد کی موت ہوگئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ جموں ڈویژن سے 209اور وادی کشمیر سے 494کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 464062تک پہنچ گئی ہے۔ سب سے زیادہ 240کیس ضلع سرینگر سے رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع جموں سے 109،بارہمولہ سے 101 اوربڈگام سے 101کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وبا سے دوتازہ اموات ہوئیں جو دونوں جموں ڈویژن میں ہوئیںاور اس طرح وبا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 4770تک پہنچ گئی ہے ، تاہم اس میں لداخ ڈویژن کے اعدادوشمار شامل نہیں ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button