پاکستان

گلگت بلتستان میں بھی مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال منایا گیا

گلگت05اگست (کے ایم ایس)ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر جوش و جذبے سے منایا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس موقع پر پورے گلگت بلتستان میں مقبوضہ جموں و کشمیرپر بھارت کے جابرانہ تسلط، 5 اگست 2019کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے خلاف سیمینارز، کانفرنسیں، احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں، جن میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھرپور شرکت کی۔مقررین نے اقوام متحدہ اور اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ دوہرے معیار کو چھوڑ کرتنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں تاکہ غاصب اور جابر بھارتی فوج اورفسطائی مودی حکومت سے مظلوم کشمیریوں کو نجات دلائی جاسکے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام آخری دم تک کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کھڑے ہیں۔یوم استحصال کی مناسبت سے گلگت،سکردو اورچلاس شہر کی مرکزی شاہراہوں اور عمارتوں پر بینرز آویزاں کیے گئے جن پر کشمیریوں کی بھرپور حمایت اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے۔5 اگست 2019کو بھارت کی مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرکے علاقے کا فوجی محاصرہ کرلیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button