بھارت

بھارت میں آدیواسی اور مقامی لوگ خطرے سے دوچارہیں: رپورٹ

نئی دلی 09 اگست ( کے ایم ایس)
بھارت میں ہر سال 9 اگست کومقامی قبائل کے حقوق کے تحفظ اور اس بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے آدیواسی دیواس کا دن منایا جاتا ہے ۔ اس روز ان کے علاقے میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ دن ہر سال مقامی باشندوں کے عالمی دن کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ ‘آدیواسی’سے مراد بھارت میں رہنے والے مختلف قبائل ہیں،جو تقریبا دس کروڑ سے زائدافراد پر مشتمل ہیں یعنی ہندوستان کی آبادی کے 9فیصدسے بھی زیادہ ہیں۔ بھارت نے آدیواسیوں، ان کے جنگلات اور ثقافت کو کافی نقصان پہنچایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مودی حکومت اور بی جے پی کی ریاستی حکومتوںکا جنگلات کے حقوق کے ایکٹ کے نفاذ، قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے فنڈز مختص کرنے اور قبائلیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم کو روکنے میں بہت برا ریکارڈ رکھتی ہے۔ معروف عالمی غیر سرکاری تنظیم انٹرنیشنل انڈیجینس پیپلز موومنٹ فار سیلف ڈیٹرمینیشن اینڈ لبریشن نے کہا ہے کہ بھارت میں آدیواسی، قبائلی اور مقامی لوگ خطرے کی زد میں ہیں۔ یہ این جی او "انصاف کی جدوجہد میں”ان کے ساتھ ہے۔بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیوروکے مطابق2020میں آدیواسی، قبائلی اور مقامی لوگوں پر مظالم کے 8ہزار272واقعات رپورٹ ہوئے۔ مظالم میں تعزیرات ہند کے تمام جرائم جیسے قتل،خواتین عصمت دری ااور دیگر سنگین جرائم شامل ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button