مقبوضہ جموں و کشمیر

ٓاتر پردیش میں جنگل راج قائم ہے ،مایاوتی

لکھنو20 اگست (کے ایم ایس)اتر پردیش میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے کہا ہے کہ ریاست میں جنگل راج قائم ہے اور ترقی کادعویٰ محض دھوکہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندی میں ٹویٹس کی ایک سیریز میں مایاوتی نے کہا کہ بانڈہ میں دریائے جمنا پر ایک نامکمل پل کی وجہ سے کشتی کے سانحہ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ ہاپوڑ میں سماعت کے لیے لائے گئے شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور اب حمیر پور میں اجتماعی عصمت دری کا دردناک واقعہ رونما ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعات ثابت کرتے ہیں کہ اتر پردیش میں جنگل راج قائم ہے اور ترقی کا ڈھول محض ایک دھوکہ ہے۔انہوں نے کہاکہ قانون کے درست استعمال کا فقدان اور جرائم پیشہ عناصر میں بے خوفی امن و امان کی خرابی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یوپی کے تمام حصوں میں انتہائی غربت اور بے روزگاری ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button