مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خانقاہوں پر عطیات جمع کرنے پر پابندی کی مخالفت

سرینگر21اگست(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما علی محمد ساگر نے کہا ہے کہ وقف بورڈ کی طرف سے خانقاہوںکے نگرانوں کو عطیات جمع کرنے سے روکنے کے فیصلے سے کشمیری عوام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔
علی محمد ساگر نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکام کو ایسا ماحول پیدا نہیں کرنا چاہیے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ فرقوں میں بٹ جائیں۔مسلمانوں کو بدنام کیا جا رہا ہے اور حکام کو لوگوں کے مذہبی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے اپنے ادارے ہیں جو اپنے مذہبی مقامات کے معاملات چلاتے ہیں۔انہوں نے درگاہوں پر چندہ جمع کرنے والوں کو قابل احترام لوگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکام ان کی توہین کرنا چاہتے ہیں۔این سی رہنما نے درگاہوں کے نگرانوں کو ہٹانے کے وقف بورڈ کے فیصلے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
دریں اثناء پی ڈی پی رہنما عارف لائیگرو نے ایک بیان میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی خانقاہوں پر عطیات جمع کرنے کی روایت پر پابندی لگانے کے وقف بورڈ کے فیصلے کی مذمت کی۔ انہوں نے قابض انتظامیہ پر زوردیاکہ وہ مسلمانوں کے تشخص کو خراب اور ان کے جذبات کو مجروح نہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button