مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: پر اسرار دھماکے میں شہری زخمی

سرینگر21اگست(کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سرینگر کے علاقے نشاط میں ہونے والے ایک پر اسرار دھماکے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نشاط کے پارکنگ ایریا میں معمولی نوعیت کے دھماکے میں ایک رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
ادھر جنوبی کشمیر میں ضلع شوپیاں کے علاقے ہرمین میں دو موٹرسائلیں آپس میں ٹکرانے کیوجہ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کے نام ذیشان حسین ملک اور محمد ایوب آہنگر بتائے جاتے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال شوپیاں میں داخل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button