بھارت

بی جے پی مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے، ایوب سرجن

پرتاپ گڑھ31اگست(کے ایم ایس)بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدرڈاکٹر ایوب سرجن نے کہاہے کہ بی جے پی کی حکومت آئین میں تمام مذاہب کی دی گئی آزادی کے باوجود مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر ایک سازش کے تحت قدغن لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر ایوب سرجن نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے مراد آباد ضلع کے تھانہ جھجوٹ کے گاﺅں دلہے پور میں گھر میں نماز پڑھنے پر ایف آئی آر در ج کرائی گئی ہے یہ آئین میں دی گئی مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے ایف آئی آر درج کیے جانے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اب مسلمان گھر میں بھی نماز نہیں پڑھ سکتے، کیا اب نماز کی ادائیگی کے لیے انتظامیہ سے اجازت لینا ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ جو لوگ گھر میں نماز پڑھنے کی مخالف کر رہے ہیں ، قانونی طور پر انکے خلاف ایف آئی آر درج ہونی چاہیے ۔ ایوب سرجن نے کہا کہ جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ، پیغمبر اسلام ٬ﷺ کی مسلسل توہین کیا جا رہی ہے، حجاب پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اب مسلمانوں کو گھروں میں نماز پڑھنے سے روکا جا رہا ہے ۔ انہوںنے فسطائی جماعت بی جے پی مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button