مقبوضہ جموں و کشمیر

کرناٹک:بھارتی پولیس اہلکار کی عالم دین کو پستول دکھا کر دھمکی

 

چک مگلور28 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع چک مگلور میں ایک عالم دین کے ساتھ بھارتی پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدسلوکی اور ان پر تشدد کے واقعہ کی تحقیقات شروع کی جارہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا محمد امتیاز کوموٹر سائیکل کی ٹوٹی ہوئی نمبر پلیٹ کی وجہ سے پولیس اہلکار کی جانب سے بندوق دکھا کر دھمکی دی گئی تھی اور اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق چک مگلور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اکشے مچندرا نے میڈیا کو بتایا ہے کہ پولیس کی طرف سے مولانا محمد امتیاز سے رابطہ کر کے انہیں اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا یقین دلایاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے متعلقہ تھانہ میں پولیس کی طرف سے بدسلوکی کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
ادھر مولانا امتیاز نے کہا ہے کہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیاجانا چاہیے جس کا نشانہ بھارتی پولیس نے انہیں بنایا ۔ انہوں نے ان لوگوں کو معاف کر دیا ہے، جنہوں نے ان پر حملہ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ پولیس نے انہیں کارروائی کا یقین دلایا ہے ۔
واضح رہے کہ عالم دین محمد امتیاز کو چک مگلور پولیس نے بائیک پر سفر کرتے وقت ٹوٹی ہوئی نمبر پلیٹ کی وجہ سے روک لیا تھااوران پرموقع پر جرمانہ ادا کرنے کیلئے دبائو ڈالا تھا جس پر انہوںنے انکار کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ جرمانہ صرف عدالت میں ہی جمع کرائیں گے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button