بھارت

بھارت :نرسری کی کمسن طالبہ سے زیادتی

10سال میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 336فیصد اضافہ

نئی دلی 13 ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت میں گزشتہ 10 سال کے دوران بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 336فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ ایک تازہ واقعے میں ریاست مدھیہ پردیش میںسکول بس کے ڈرائیورنے ساڑھے تین سالہ نرسری کی کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایاہے۔
ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بس ڈرا ئیور اور ایک خاتون اٹینڈنٹ کو بچی سے زیادتی کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بچی کے والدین کے مطابق خاتون اس وقت بس میں موجود تھی جب جمعرات کو انکی بچی کو ڈرائیور نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔شہر کے معروف پرائیویٹ سکول میں زیر تعلیم بچی کو سکول بس پر گھر واپس جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنایاگیا ۔بچی نے گھر پہنچ کر درد کی شکایت کی اور ڈرائیور کی طرف سے بدسلوکی کئے جانے کے بارے میں انہیں بتایا ۔اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس ندھی سکسینہ نے بتایا کہ لڑکی کے والدین نے پیر کو پولیس میں شکایت درج کرائی جس کے بعد اس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بچی کے والدین کی شکایت کے مطابق واقعہ کے وقت بس کے اندر ایک خاتون اٹینڈنٹ بھی موجود تھی۔انڈیا کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں ہر 20منٹ میں ایک خاتون کی عصمت دری کی جاتی ہے ۔ 2010کے بعد سے بھارت بھر میں خواتین کے خلاف جرائم میں 7.1فیصد اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 10 سال میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں 336فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button