بھارت

امیت شاہ کے دورہ حیدرآباد کے دوران سیکورٹی میں کوتاہی

 

حیدرآباد18ستمبر(کے ایم ایس)بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ حیدرآباد کے دوران بغیر رجسٹریشن نمبر کے ایک گاڑی قافلے کے سیکورٹی حصار میں گھس گئی جس سے خوف وہراس پیدا ہوگیا۔
بیگم پیٹ میں ہوٹل ہریتھا پلازہ میں امیت شاہ کی آمد کے موقع پر راستے میں گاڑی کی موجودگی نے خوف و ہراس پھیلا دیا اور رکاوٹ پیدا کی۔امیت شاہ کا قافلہ جب ہوٹل پہنچنے والا تھا تو پولیس نے ہوٹل کے داخلی دروازے کے سامنے سرخ رنگ کی ایک گاڑی دیکھی۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گاڑی ہٹانے کی ہدایت کی۔ تاہم گاڑی سڑک پر اچانک پھنس گئی، پولیس اہلکاروں نے شاہ کے قافلے کے لیے راستہ صاف کرنے کے لیے اسے ایک طرف دھکیل دیا۔ ایک افواہ یہ بھی ہے کہ جب ڈرائیور نے گاڑی نہیں ہٹائی تو سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر خود گاڑی کو ہٹا دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button