آزاد کشمیر

پاسبان حریت جموں وکشمیر کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

76bd370e-c0ab-4803-96ef-9a7098c5f09eمظفرآباد 17ستمبر (کے ایم ایس) پاسبان حریت جموں وکشمیر نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر اور بھارتی جیلوںمیں برسہابرس سے نظر بند کشمیری حریت رہنماﺅں کی حالت زار پرشدید تشویش کااظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے انکی رہائی کیلئے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیز احمد غزالی اور سینئر نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے مظفرآباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ، پیر زادہ محمد اشرف، ڈاکٹر عاشق حسین، محمد ایوب خان ، غلام قادر ، عبدالغنی گونی ، جاوید احمد خان ، علی محمد بٹ ، عبدالطیف وازہ ، مرزا بشارت حسین، محمد ایوب ڈار ، محمد نظیر شیخ ، غلام محمد بٹ ، محمد صدیق گجر ، محمد فیروز خان ، پرویزاحمد میر ، برکت علی خان ، سائیں گجر ، محمد اقبال خان ، مہندیہ چوہدری ، عبدالحمید تیلی ، اسلم گجر ، ڈاکٹر شفیع خان ، بلال کوٹہ ، محمد مقصود بٹ، شوکت خان، فاروق شیخ، عباس وانی، مظفرڈار، اسلم وانی، محمد شفیع شاہ، ڈاکٹر وسیم سمیت دیگر کئی حریت رہنما اور کارکن ایک طویل عرصے سے مقبوضہ جموںوکشمیر اور بھارت کی جیلوںمیں قید ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو حق خودارادیت کا مطالبہ ترک کرنے پر مجبور کرنے کیلئے ہزاروں کشمیریوںکو قید کر رکھا ہے۔انہوںنے کہا کہ نظر بندکشمیریوں کے اہلخانہ شدید ذہنی اذیت اور کرب کا شکا رہیں ۔انہوںنے کہا کہ بھارت جبر و تشدد اور سامراجی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کے مطالبے سے دستبردار کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا، کشمیری قابض بھارتی فورسز کے بے انتہا مظالم کے باجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور وہ تحریک آزادی کو اسکے منطقی انجام تک پہچانے کیلئے پرعزم ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button