APHC

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کل اسلام آباد میں بھارت مخالف مظاہرہ کرے گی

اسلام آباد 23ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیر اہتمام کل بروز ہفتہ کو اسلام آباد میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر کل صبح 11بجے اسلام آباد میں عالمی ادارے کے مبصر دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔احتجاجی مظاہرے کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعدسے بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرانا ہے۔اس موقع پرکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنما اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کریں گے جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا جائے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو رکوانے میں مدد کریں اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کرائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button