مقبوضہ جموں و کشمیر

امیت شاہ کے دورے کے موقع پر جموں، راجوری میں انٹرنیٹ سروسز معطل

فوجی ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز سے نگرانی جاری

جموں04اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیرمیں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورے کے موقع پر مقبوضہ علاقے کی اصل زمینی صورتحال کو بیرونی دنیا سے چھپانے کیلئے بھارتی قابض انتظامیہ نے جموں اور راجوری کے اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہے۔
اس سلسلے میں فنانشل کمشنر داخلہ آر کے گوئل نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔
ادھر امیت شاہ کے تین روزہ دورے کے موقع پر بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر اور ڈرون جموں، راجوری اور وادی کشمیر میں فضائی اور زمینی نگرانی کرر ہے ہیں ۔ فوج کے ایک درجن ہیلی کاپٹر اور 100سے زیادہ ہائی ٹیک ڈرونز کونگرانی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پہلے ہی بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکار وں کو تعینات کیاگیا ہے اورتین حصاروں پر مشتمل سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔ راجوری، جموں، رام بن، اودھمپورے، کولگام، اسلام آباد، پلوامہ، شوپیاں ، سرینگر اور بارہمولہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایک سینئر بھارتی عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ ڈرونز سے بھارت مخالف مظاہروں کو روکنے اور زمینی صورتحال پر نظر رکھنے میں مددملتی ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button