مقبوضہ جموں و کشمیر
امریکہ نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کے سفر سے گریز کی ہدایت کر دی
واشنگٹن07 اکتوبر (کے ایم ایس) امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے ایک نئی ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارت میںجرائم اور دہشت گردی کی وجہ سے وہاں کا سفر کرتے ہوئے سخت احتیاط برتیں ۔ ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کا سفر نہ کریں۔
امریکی محکمہ خارجہ نے آج (جمعہ) کو جاری کردہ نئی ٹریول ایڈوائزری میں نے انڈیا ٹریول ایڈوائزری کی سطح کو 1 سے 4 کے پیمانے پر کم کر کے 2 کر دیا ہے ۔ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بھارتی حکام کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ریب تیزی سے بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہے جسکا ارتکاب سیاحتی اور دیگر مقامات پر کیا جا رہا ہے۔