بھارت

مودی خواتین کی عزت کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں:راہول گاندھی

نئی دہلی18اکتوبر(کے ایم ایس)کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خواتین کو عزت دینے کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں عصمت دری کرنے والوں کی حمایت کرتے ہیں۔
راہول گاندھی گجرات میں بی جے پی حکومت کے اس انکشاف پر ردعمل کا اظہار کر رہے تھے کہ نریندر مودی کی قیادت میں بھارتی حکومت نے بلقیس بانو عصمت دری کیس کے11مجرموں کی رہائی کی منظوری دی تھی۔راہول گاندھی نے آج ایک ٹویٹ میں کہاکہ وہ (بھارتی وزیر اعظم)لال قلعے سے خواتین کے احترام کی بات کرتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ عصمت دری کرنے والوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کے وعدوں اور عمل میں فرق واضح ہے۔ انہوں نے عورتوں کو صرف دھوکہ دیا ہے۔سن2002میں گجرات میں مسلم کش فسادات کے دوران مسلم خاتون بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور اس کے خاندان کے سات افراد کو قتل کرنے کے الزام میں گیارہ ہندوتوا ارکان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔گجرات کی بی جے پی حکومت نے بلقیس بانو کیس کے مجرموں کو دی گئی معافی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کے جواب میں پیر کو ایک حلف نامہ داخل کیا۔ حلف نامے میں گجرات حکومت نے کہاکہ اس نے اس کیس میں سزا یافتہ 11ہندوئوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے 14 سال یا اس سے زیادہ کی قید مکمل کی تھی۔ ان کا برتائو اچھا پایا گیا تھااورمرکزی حکومت نے بھی اس کی منظوری دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button