پاکستانویب ینار

ویبنار کے مقررین کاتنازعہ کشمیرمیں پاکستانی نوجوانوں کی دلچسپی بڑھانے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد 19اکتوبر (کے ایم ایس)ایک ویبینار کے مقررین نے پاکستانی نوجوانوں میں تنازعہ کشمیرکے حوالے سے دلچسپی بڑھانے اورطویل عرصے سے حل طلب اس مسئلے کے حوالے سے عالمی برادری کی ذمہ داریوں کے بارے میں انہیںآگاہ کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔
”علاقائی مسائل پر پاکستانی نوجوانوں کی بیداری”کے عنوان سے ویبینار کا انعقاد برطانیہ میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے رہنما راجہ اعجاز احمد شائق نے کیاتھا۔ تقریب کی میزبانی سردار نعمان اعظم مغل نے کی۔اس موقع پر مقررین نے نوجوانوں کی معلومات کے لیے پاکستان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کشمیر جیسے مسائل پر کانفرنسیں، ویبنار اوردیگرپروگرام منعقد کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ کچھ مقررین نے طلباء رہنمائوں کو مسلم دنیاکو درپیش مسائل کے بارے میں اپنے خیالات کااظہارکرنے کے لئے ٹی وی اور ویب چینلز کے پروگراموں میں مدعو کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو موثر انداز میںاجاگر کرنے پر زوردیا ۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کی تاریخ کے بارے میں نوجوانوں کو آگاہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ویبنار میں جرمنی، سویڈن، اسپین، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، چین اور پاکستان سے مہمانوں نے شرکت کی۔ویبنار میں شرکت کرنے والوں میں امجد شریف، جاوید عنایت، اشتیاق ہمدانی، سردار تیمور عزیز، ناصر شہزاد، مزمل زبیر، ڈاکٹر مائدہ، طیب نسیم، اویس رفیق، ریحانہ علی ایڈووکیٹ، عبدالقیوم خان اور بیرسٹر راجہ خوشنود ذوالفقار شامل تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button