تازہ ترین

ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرل بھارت،پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے سربراہ تعینات

اقوام متحدہ 12اگست ( کے ایم ایس )ارجنٹائن کے ریئر ایڈمرلGuillermo Pablo Rios کو بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کے مشن کے سربراہ اور چیف ملٹری آبزرور کے طور پر تعینات کیا گیاہے جو جموں و کشمیر کے متنازعہ علاقے میں کنٹرول لائن کی نگرانی کریں گے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ریئر ایڈمرلRiosنے 1988ءمیں مڈ شپ مین کے طور پر نیوی اکیڈیمی سے گریجویشن مکمل کرنے کے بعد ارجنٹائن کی بحریہ میں شاندار خدمات انجام دیں۔ وہ Major General Jose Eladio Alcain کی جگہ سنبھالیں گے جو جلد ہی اپنی ذمہ داری مکمل کریں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مذکورہ تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی امن کوششوں میں تعاون کیلئے میجر جنرل الکین کے شکر گزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: