خصوصی دن

قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد 26اکتوبر (کے ایم ایس )
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فورسز نے مقبوضہ جموں کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔
27اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف منائے جانیوالے یوم سیاہ کے موقع پرایک پیغام میں انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 75سال قبل آج ہی کے دن سفاک بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ کرلیاتھا۔انہوںنے کہا کہ نہتے کشمیریوں پربھارتی ظلم وتشدد جاری ہے اور مقبوضہ کشمیرکی مسلم اکثریتی شناخت کواقلیت میں تبدیل کرکے مقبوضہ علاقے کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قید ہیں۔ امیر مقام نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے ان کے جذبہ حریت کوکمزور نہیں کر سکتا۔انہوں نے جدوجہد آزادی کے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button