مقبوضہ جموں و کشمیر

تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: حریت رہنما

Khawaja Firdow and Basheer Indrabiسرینگر13نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خواجہ فردوس اور سید بشیر اندرابی نے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
خواجہ فردوس اور سید بشیر اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کشمیریوں کوتحریک آزادی سے دستبردار کرانے کیلئے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کررہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف قابض بھارتی فوج مقبوضہ علاقے میں کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور شہید کرنے کیلئے چھاپہ مار کارروائیوں کررہی ہے اور دوسری طرف قابض انتظامیہ بھارتی ایجنسیوں کے ذریعے کشمیری رہنمائوں اورکارکنوں کی جائیدادیں ضبط کررہی ہے تاکہ کشمیری عوام تحریک آزادی سے دستبردار ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوا م بھارت سے اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کامطالبہ کررہے ہیں جس کا وعدہ بھارتی رہنمائوں نے اقوا م متحدہ میں اقوام عالم کے سامنے کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں اوران قربانیوں کوہرگزرائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قرر دادوں کے مطابق حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button