یپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن جموں وکشمیر کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے تشکیل دیاگیا ہے، محبوبہ مفتی
سرینگر 09دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن انتخابات کیلئے نہیں جموں وکشمیر کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے تشکیل دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے بڈگام میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن جموں و کشمیر کے عوام کے سلب کئے گئے حقوق اور مقبوضہ علاقے کے کھوئے وقار کی بحالی کی جدوجہد کیلئے تشکیل دیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الائنس کا مقصدجموں وکشمیر کے غریب عوام کی ریلیف فراہم کرنا بھی ہے ۔ محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ بھارتی تحقیقاتی اداروں بشمول این آئی اے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور پولیس کو کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقے میں خاص طور پر صحافیوں کو بھی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔