مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
سرینگر:
غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بدھ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ،جس سے مقامی لوگوں میں شدید خو ف وہراس پھیل گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی کشمیرمیں آنے والے زلزلے کی شدت کا فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا ہے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔





