مقبوضہ جموں و کشمیر

یوم پاکستان کے موقع پر حریت رہنمائوں کی طرف سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

WhatsApp Image 2022-03-22 at 1.47.04 PMسرینگر 22 مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے پاکستان کے ساتھ رشتے مضبوط اور کثیر جہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان سے محبت کی عکاسی اس حقیقت سے ہوتی ہے کہ وہ پاکستانی جھنڈے لہراتے ہیں ، بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ کے باوجود یوم پاکستان دن مناتے ہیںاوراپنے شہدا کی میتوں کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا کہ 23مارچ 1940جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک انتہائی اہم دن ہے جب قائداعظم محمد علی جناح کی پرجوش قیادت میں خطے کے مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت مسلم لیگ نے ایک آزاد اور خودمختار ملک کا مطالبہ کیاتھا جو بعد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے طورپر دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ انہوں نے کہا کہ اس روز منظور کی جانیوالی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ شمال مغربی اور شمال مشرقی ہندوستان کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ایک آزاد ریاست قرار دیا جائے۔
یورپی یونین میں قائم تھینک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر محمد طاہر تبسم نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل تک بھارت اور اسرائیل کے ساتھ تجارتی اور سماجی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button