کل جماعتی حریت کانفرنس مظلوم کشمیریوں کے اجتماعی جذبات، جدوجہداور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے
اسلام آباد 15دسمبر (کے ایم ایس)
ممتاز سماجی کارکن محمد اسماعیل شاد نے آج اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے قائدین سے ملاقات کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد اسماعیل شاد نے اس موقع پر کہا کہ حریت کانفرنس مظلوم کشمیریوں کے اجتماعی جذبات، جدوجہد، مصائب اور قربانیوں کی نمائندگی کرتی ہے اور عام لوگوں میں اسے ایک اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ انہوں نے کہاکشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی عوام ہر محاذ اپنا بھر پور کردار ادا کررہی رہے گی۔ اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے کہا کہ محمد اسماعیل شاد نے تحریک آزادی کشمیر کیلئے شاندار خدمات پیش کی اورانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ آج محمود احمد ساغر کے زیر صدارت ایک دعائیہ مجلس بھی منعقد کی گئی جس میں حریت رہنماء قاضی عمران کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ دعائیہ مجلس میں حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماء نے قاضی عمران کی والدہ کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔مرحومہ کی مغفرت کی دعابھی کی گئی۔انہوں نے جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے شہید رہنماء محمد فاروق کے فرزند وسیم فاروق کی وفات پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہا کیا۔