مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا

سرینگر20 دسمبر(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

ا ن نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے مونجھ مارگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا۔بھارتی فوجیوں نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستو ں کی ناکہ بندی کررکھی ہے جبکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کررکھا ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک فوجی آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button