مقبوضہ جموں و کشمیر

سوپور : تحریک حریت کے سینئر رہنما ولی محمد شاہ انتقال کر گئے

سری نگر 14 مئی (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیرمیں تحریک حریت کے سینئر رہنما اور ماہر تعلیم ولی محمد شاہ ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور قصبے میں انتقال کر گئے ہیں۔انکی عمر 95برس تھی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مرحوم ولی محمد شاہ جماعت اسلامی جموں کشمیر کے رکن بھی تھے اور وہ طویل علالت کے بعد آج صبح قصبے کے علاقے سیلو میں اپنی رہائش گاہ پرا نتقال کر گئے۔ وہ معروف کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی شہید کے قریبی ساتھی تھے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے ولی محمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوںنے کشمیر کاز کیلئے گران قدر خدمات پر مرحوم کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button