بھارت

کرناٹک:بنگلورو ائر پورٹ پر خاتون کی شرٹ اتروا دی گئی

بنگلورو04 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے بنگلورو ائر پورٹ پر چیکنگ کے دوران ایک خاتون کی شرٹ اتر وادی گئی ۔
ایک خاتون نے جو موسیقار بتائی جاتی ہے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بنگلوو ہوائی اڈے پر سیکورٹی چیکنگ کے دوران انہیں انکی شرٹ اتارنے کو کہا گیا۔خاتون نے اس واقعے کو انتہائی ذلت آمیز قرار دیتے ہوئے پوچھا کہ بنگلورو ائر پورٹ کو ایک خاتون کو بے لباس کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔انہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی خاتون اس قسم کی توہین نہیں چاہے گی۔
دریں اثنا خاتون کے ٹویت پر بنگلورو ائر پورٹ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button