مقبوضہ جموں و کشمیر
سرنکوٹ میں لوگوں کا احتجاج، نابالغ کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ
جموں 14 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے ضلع راجوری کے علاقے سرنکوٹ میں ایک 9 سالہ بچے کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔
عفرین احمد نامی لڑکا جمعرات کو سرنکوٹ کے علاقے شانگلہ میں اپنی رہائش گاہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہو ا تھا۔وہ گزشتہ روز گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ لڑکے کو بھارتی فوج کے حمایت یافتہ ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان نے شہید کیا۔
مظاہرین نے لڑکے کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔