بھارت

بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے تمام اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں: راہل گاندھی

ہوشیار پور17جنوری(کے ایم ایس) بھارت میںکانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کے تمام اداروں پر قبضہ کر رہے ہیں۔
راہول گاندھی نے بھارتی ریاست پنجاب کے شہر ہوشیار پور میں صحافیوںسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے تمام ادارے آر ایس ایس اور بی جے پی کے قبضے میں ہیں۔ تمام اداروں پر دبائو ہے، پریس دبا ئومیں ہے، بیوروکریسی دبائو میں ہے، الیکشن کمیشن دبائو میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی عدلیہ پربھی دبائو ڈال رہی ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ اب یہ ملک کے اداروں اور حزب اختلاف کے درمیان لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں معمول کا جمہوری عمل اب غائب ہے۔انہوں نے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو دہلی سے نہیں بلکہ صرف پنجاب سے چلایا جانا چاہئے۔ راہول گاندھی نے جن کی بھارت جوڈو یاترا اس وقت پنجاب سے گزر رہی ہے، کہا کہ میں نے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے کہا ہے کہ پنجاب کو پنجاب سے ہی چلایا جا سکتا ہے۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے، اگر اسے دہلی سے چلانے کی کوشش کی گئی، تو پنجاب کے لوگ اسے قبول نہیں کریں گے۔ کانگریس رہنمانے پیر کو بھگونت مان سے کہا تھا کہ انہیں کسی کا ریموٹ کنٹرول نہیں بننا چاہئے اور ریاست کو آزادانہ طور پر چلانا چاہئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button