APHC

بھارت استعماری اقدامات کے ذریعے جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا

سرینگر27 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارت وحشیانہ ظلم و بربریت اور استعماری اقدامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے کی متنازعہ حیثیت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر مسلسل بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے اورمقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں پر وحشیانہ ظلم و تشدد پوری عالمی برادری کے لیے چشم کشا ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیرکو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کرنے، سینکڑوں نوجوانوں کی گرفتاری، پکڑ دھکڑ اور تلاشی کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں اور عام لوگوں کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنانے اور سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے سے جموںو کشمیر میں بھارت کی اخلاقی اور قانونی حیثیت واضح ہوتی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button