مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:غیر کشمیری کارکن سمیت 2 افراد پراسرار طورپر مردہ پائے گئے

سرینگر 14فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے مختلف علاقوں میں ایک غیر کشمیری کارکن سمیت سمیت دو افراد پراسرارطورپر مردہ پائے گئے ہیں۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر جلال پور کا رہائشی 65سالہ بابو علی سرینگر کے علاقے بمنہ میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پایا گیا۔ایک اورواقعہ میں بارہمولہ کا رہائشی نصیر احمد لون بٹ مالو کے علاقے ٹینگ پورہ کے قریب اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس ان واقعات کی تفتیش کر رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button