مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں پوسٹر چسپاں: کشمیر دشمن بھارتی اقدام کو ناکام بنانے کیلئے اتحادو اتفاق مضبوط بنانے پر زور

poster 26

poster 26-Bسرینگر26 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ کشمیر دشمن بھارتی اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کو مزید مضبوط بنائیں۔
جموں وکشمیر عوامی ریزسٹنس پارٹی“ کی طرف سے سرینگر اور دیگر علاقوں میںچسپاں پوسٹروں میں کہا گیا کہ بھارت جموں وکشمیرکے عوام کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے اور انکے بنیادی حقوق ملکیت چھیننے کے منصوبہ پر عمل پیرا ہے ،ہندوتوا بھارتی حکومت اولیااللہ کی سرزمین میں غیر کشمیریوں کو بساکر جموں وکشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے، بھارت کی کشمیر دشمن پالیسوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ اپنی آواز بلند کرنے کی ضرور ت ہے،سرزمین جموں وکشمیراسکے باشندوں کی ملکیت ہے، اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا ہمارا فرض اور ذمہ داری ہے ۔
پوسٹروں میں لکھا ہے کہ ظالم اور غاصب کا ظلم زیادہ دیر تک نہیں رہتا ،جموں وکشمیر کے عوام کو گھبرانا نہیں چاہئے ،ہمیں اپنے حقیقی مو قف پر مضبوطی سے قائم رہنا ہے، ہم پرایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیوں کہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کی قربانیوں اور شہداکے وارثین ہیں۔پوسٹروں کے ذریعے جموں وکشمیرکے عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے صفوں میں اتحا د کو مضبوط و توانا بنائیں اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے پروگراموں کو بھر پور طریقے سے کامیاب بنا ئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button