مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 4کشمیری نوجوان گرفتار
سرینگر11 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں ریجن کے ضلع ڈوڈہ سے چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے بھدروہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران گھروں پر چھاپے مار کر گرفتار کیا۔ فوجیوں نے نوجوانوں کے موبائل فون اور دیگر سامان بھی قبضے میں لے لیا۔بھارتی فوج کے ایک عہدیدار نے مشتبہ افراد کی گرفتاری اور ان کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ مزید تفتیش کیلئے چاروں نوجواں کو پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔