خصوصی رپورٹ

مقبوضہ جموں وکشمیر :بھارتی فوج بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کر رہی ہے

5اسلام آباد 05 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوج بے رحمانہ طریقے سے بے گناہ کشمیریوں کو قتل اورمعذور کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارت نے قتل عام کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کاعمل تیز کر دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی ماہرین نے مقبوضہ علاقے میں نسل کشی کے خطرے سے بھی خبردار کیا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی فوجیوںنے گزشتہ 33 برسوں میں 96ہزار 1سو 80کشمیری شہید کیے ہیں۔
رپورٹ میں افسوس کا اظہار کیا گیا کہ نہتے کشمیریوں کے قبل پر بھارتی فوجیوں کو سزا دینے کے بجائے انعامات اور ترقی سے نواز جاتا ہے ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کو کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے چھٹکارہ دلانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button