بھارت

میں نے کبھی ایسا وزیراعلی نہیں دیکھا جس نے اپنے مقدمات واپس لے لیے ہوں:اکھلیش یادو

 

لکھنو07مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ریاست اتر پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو جھوٹے الزامات میں ملوث کیاجارہا ہے ۔
اکھلیش یادو نے سابق وزیر گایتری پرساد پرجاپتی کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے موقع پر امیٹھی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی ریاستی حکومت ایک سازش کے تحت سماج وادی پارٹی کے کارکنوں اور لیڈروں کوجھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسا رہی ہے۔ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے پہلے کوئی ایسا وزیر اعلی نہیں دیکھا، جس نے اپنے خلاف قائم مقدمات ختم کروادئے ہوں ۔پرجاپتی کا حوالہ دیتے ہوئے، جو مختلف فوجداری مقدمات میں جیل میں قید ہیں اکھلیش یادو نے کہاکہ گایتری پرساد پرجاپتی کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے، انہیں عدالت سے ضرور انصاف ملے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button