بھارت

اورنگ آباد ،عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جائے، اے آئی ایم آئی ایم

 

ممبئی 10مارچ ( کے ایم ایس ) بھارت میں آ ل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما سید امتیاز جلیل نے اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام بدلنے کے معاملے پر ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف عوام ہی نام کی تبدیلی کا فیصلہ کرسکتے ہیں دہلی یا ممبئی میں بیٹھا کوئی رہنمانہیں۔
نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اپنی مسلم دشمنی کا ایک اور ثبوت دیتے ہوئے گزشتہ ماہ ریاست مہاراشٹر کے شہراورنگ آباد شہر کا نام ”چھترپتی سمبھاجی نگر “جبکہ عثمان آباد شہر کا ”دھاراشیو“ کرنے کو منظوری دی تھی۔ اورنگ آباد مغل شہنشاہ اورنگ زیب جبکہ عثمان آباد ریاست حیدرآباد کے 20ویں صدی کے ایک حکمران کے نام پر رکھا گیاتھا۔
سید امتیاز جلیل کی قیادت میں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے ناموں کی تبدیلی کے خلاف جمعرات کی شب ایک مشعل بردار جلوس نکالا۔ امتیاز جلیل نے جلوس کے شرکا ءسے خطاب میں کہا کہ مسلمان ناموں سے منسوب شہروں کے نام بدلنے کا فیصلہ ریاستی دارلحکومت ممبئی یا ملکی دالحکومت دہلی میں براجمان کسی رہنما نے نہیں بلکہ عوام کو کرنا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button